0
Saturday 22 May 2021 22:03

ناجائز اسرائیل کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا، پاکستان سنی تحریک

ناجائز اسرائیل کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا، پاکستان سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل ناجائز ریاست جسے کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ایک جیسی ہے، اسرائیل اور بھارت کی مسلم نسل کشی کیلئے دہشتگردی مماثلت رکھتی ہے، پاکستان سنی تحریک کے تحت لبیک بیت المقدس و کشمیر ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے جامع کلاتھ عالم شاہ بخاری مزار تک نکالی جائیگی، 23 مئی کو سہ پہر 3 بجے عوام اس ریلی میں شرکت کرکے فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں سے یکجہتی کریں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ کے صحن میں شیلنگ اور فائرنگ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، او آئی سی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی فورمز پر دباؤ بڑھائے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر وحشیانہ کاروائیاں کرکے جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، عالمی عدالت اسرائیل کی جنگی جرائم کاروائیوں پر از خود نوٹس لے، اقوام متحدہ مظلوموں کو حق دلانے اور انصاف کی فراہمی کیلئے عالمی چارٹرڈ پر عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین و کشمیر میں مسلمانوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، اسرائیل اور بھارت عالمی دہشتگرد ہیں، جو اپنے ناپاک عزائم کیلئے امن تباہ کرنے کی سازش اور دہشتگردی کیلئے انسانیت دشمن چالیں چلتے ہیں، اقوام متحدہ جانبداری کے لبادے سے باہر نکل کر مظلوموں کو فوری انصاف اور حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 933971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش