0
Wednesday 16 Jun 2021 21:22

معاشرے میں امن تب ہوتا ہے جب طاقتور قانون کے نیچے آتا ہے، وزیراعظم

معاشرے میں امن تب ہوتا ہے جب طاقتور قانون کے نیچے آتا ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن تب ہوتا ہے جب طاقتور قانون کے نیچے آتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس کے ایگل اسکواڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کا کام غریب لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالنا نہیں بلکہ پولیس کا کام قانون پرعمل داری یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں امن ہو وہاں ترقی ہوتی ہے، پولیس امن وامان قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، پولیس کے اندر کمزور طبقات کے لیے رحم ہونا چاہیے، قانون کی عمل داری نچلے طبقے کو جیل میں ڈالنا نہیں بلکہ طاقتور لوگوں کو کٹہرے میں لانا قانون کی عمل داری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قانون ہے، ملک میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قانون کی خلاف ورزی کروں تو میرے خلاف بھی کارروائی کی جائے، میرے خلاف کارروائی نہیں کی تو میں آپ کے خلاف کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 938399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش