0
Sunday 20 Jun 2021 15:30

بچوں کے تحفظ کیلئے جنسی درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے، آئی جی پنجاب

بچوں کے تحفظ کیلئے جنسی درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے، آئی جی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنیوالے مفتی عزیز الرحمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم جرم کا ارتکاب کرنیوالے شخص کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے، پوچھ گچھ کریں گے، سائنسی طریقہ کار کے تحت معاملے کی تفتیش کریں گے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو عدالت سے سزا دلوائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ایسے درندوں سے محفوظ رہیں تاکہ اپنے معاشرے کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 939091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش