0
Tuesday 6 Jul 2021 21:14

مقبوضہ کشمیر میں پہلے حد بندی پھر انتخابات ہونگے، جتیندر سنگھ

مقبوضہ کشمیر میں پہلے حد بندی پھر انتخابات ہونگے، جتیندر سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پہلے اسمبلی نشستوں کی از سر نو حد بندی ہوگی اور پھر انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ مناسب وقت پھر بحال کیا جائے گا جیسا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے میں بی جے پی حائل نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حد بندی کمیشن منگل کو جموں و کشمیر کے چار روزہ دورے کے اپنے پہلے پڑاﺅ کے سلسلے میں سرینگر پہنچ گیا۔ کمیشن میں چیئرپرسن کے علاوہ چیف الیکشن کمیشن ششیل چندر اور جموں و کشمیر کے اسٹیٹ الیکٹورل آفیسر کے کے شرما شامل ہیں۔

کمیشن کا وفد آج دوپہر کو جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پیپلز کانفرنس، کانگریس، جموں و کشمیر اپنی پارٹی، نیشنل پینتھرس پارٹی اور دیگر چھوٹی سیاسی جماعتوں کے وفود سے سرینگر میں ملاقات کر رہا ہے۔ حد بندی کمیشن 7 جولائی کو جنوبی کشمیر کے ڈاک بنگلو، پہلگام میں پلوامہ، شوپیان، اننت ناگ اور کولگام کے ضلع کمشنرز، جو متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن افسر بھی ہیں، کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔ متعلقہ ضلع ڈسٹرکٹ الیکشن افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ حد بندی کے لئے ضروری مواد اور دستاویزات اس میٹنگ میں دستیاب رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 941939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش