0
Thursday 25 Aug 2011 13:04

پاکستان بحرین میں مظاہرین کو کچلنے کیلئے مزید فوج بھیجنے پر تیار

پاکستان بحرین میں مظاہرین کو کچلنے کیلئے مزید فوج بھیجنے پر تیار
تہران:اسلام ٹائمز۔ پاکستان حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے مزید اہلکاروں کو بحرین بھجوائے گا۔ Press TV کے مطابق اس بات پر اتفاق صدر آصف علی زرداری اور بحرین کے شاہ حامد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان بدھ کو ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ منامہ پاکستان سے سابق فوجی اور پولیس اہلکاروں کو بھاری معاوضے پر اپنی حکومتی فورسز کو مستحکم کرنے کے لیے بھرتی کررہا ہے۔ بحرین میں ہونے والے کئی مظاہروں کے دوران مظاہرین نے اردو میں فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان اہلکاروں کو واپس بلائے اور ہمیں کچلنے سے ان کو روکا جائے۔ واضح رہے کہ بحرین میں حکومت کے اندر اصلاحات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے پر امن مظاہرین کو کچلنے میں سعودی عرب اور پاکستان کی ان فورسز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 94386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش