0
Monday 26 Jul 2021 23:26

آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے بلاول کو وزیراعظم بنائیں گے، نثار کھوڑو

آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے بلاول کو وزیراعظم بنائیں گے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں حکومت بنانے کا خواب دیکھنے والوں کو عوام آئندہ انتخابات میں سندھ تو کیا ملک بھر میں مسترد کردیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرس پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والی پی ٹی آئی سرکار آئندہ انتخابات میں سندھ میں حکومت حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملک بھر میں شکست دیں گے، عوام آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا مقابلہ کریں گے اور کسی کو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، آئندہ انتخابات میں سلیکٹڈ پی ٹی آئی کا ملک بھر سے صفایا ہوگا، آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عوام سے جینے کا حق چھیننے والی پی ٹی آئی سرکار کی اصلیت سب کے سامنے عیاں ہوچکی ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ملک پر تبدیلی کے نام پر سلیکٹڈ، جھوٹے، بدزبان اور عوام دشمن حکمران مسلط کریئے گئے ہیں، تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی اب شرمندہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ کو این ایف سی، پانی، بجلی، گیس اور دیگر حقوق سے محروم رکھنے والی یہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت ہے، سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھیننے والی بھی یہ وفاقی سرکار ہے، عوام جان چکے ہیں کہ سندھ اور سندھ کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھنے والی کوئی اور نہیں پی ٹی آئی کی وفاقی سرکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 945258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش