0
Tuesday 3 Aug 2021 08:31

سی سی پی او لاہور کا یوم عاشور کے جلوس کے روٹ کا دورہ

شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، غلام محمود ڈوگر
سی سی پی او لاہور کا یوم عاشور کے جلوس کے روٹ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ سی سی پی او نے روٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشز ساجد کیانی، ایس پی سٹی حسن جہانگیر وٹو اور خادم ِذوالجناح عامر رضوی سمیت دیگر منتظمین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایس پی سٹی حسن جہانگیر وٹو نے مرکزی جلوس کے روٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں 1 ہزار 190 مجالس اور 235 جلوس برآمد ہوتے ہیں، جن میں اے کیٹیگری کی 22 امام بارگاہیں ہیں۔ جلوس کے روٹ کو خاردار تاروں اور بیرئیرز لگا کر محفوظ بنایا جائے گا۔
 
اس موقع پر سی سی پی او نے گیس سلنڈر، کباڑیئے کی دکانوں، کوڑے دانوں اور دیگر تجاوزات کو فوری ہٹانے اور روٹ پر لٹکتے تار، پیچ ورک بارے متعلقہ محکموں کو فوری مطلع کرنے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او نے چھتوں پر سنائپرز کی تعیناتی کیلئے پوائنٹس تیار کرنے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کے روٹ کو محفوظ بنانے کی بھی ہدایت کی۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ شیعہ رہنماؤں، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر انتشار اور فرقہ واریت کی مانیٹرنگ کے حوالے سے سخت پالیسی اپنائی جا رہی ہے، نفرت انگیز مواد اور شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 946500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش