0
Friday 17 Sep 2021 19:26

اسد عباس نقوی کا دورہ بھکر، تنظیمی شخصیات سے ملاقات، مرحومین کے انتقال پر فاتحہ خوانی 

اسد عباس نقوی کا دورہ بھکر، تنظیمی شخصیات سے ملاقات، مرحومین کے انتقال پر فاتحہ خوانی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے ضلع بھکر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اس موقع پر معاون سیکرٹری تنظیم سازی ایڈووکیٹ آصف رضا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی سیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسد عباس نقوی نے بھکر کی تنظیمی صورتحال پر ضلعی کابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی اور آئندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مظلومین کی حامی جماعت ہے اور اس خطے کے مستضعف اور کمزور لوگوں کی طاقت بنے گی۔ بعدازاں اسد عباس نقوی نے مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل مزمل حسین سے اُن کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اسد عباس نقوی نے ایم ڈبلیو ایم بھکر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملازم حسین خان کے انتقال پر اُن کے بیٹوں سے تعزیت، فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دُعا کی۔ 
 
خبر کا کوڈ : 954357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش