0
Wednesday 31 Aug 2011 15:02

ذوالفقار مرزا کے بیانات، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پوزیشن واضح کریں، مولانا فضل الرحمن

ذوالفقار مرزا کے بیانات، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پوزیشن واضح کریں، مولانا فضل الرحمن
ڈی آئی خان:اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات غیر معمولی اور غیر متوازن ہیں، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ اپنی پوزیشن واضح کریں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے عبدالخیل میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات کو نظرانداز کرنے کے بجائے پی پی پی اور ایم کیو ایم اپنی پوزیشن واضح کریں کیونکہ ذوالفقار مرزا کے بیانات محض کسی شخصیت یا سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ ان بیانات میں ملکی سلامتی کے حوالے سے بھی اہم باتیں شامل ہیں۔ لہذا سٹیٹ ذوالفقار مرزا کے بیانات کا نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 95720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش