0
Sunday 4 Sep 2011 12:14

خطے میں دہشتگردی اور تشدد کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، امریکی تھینک ٹینک

خطے میں دہشتگردی اور تشدد کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، امریکی تھینک ٹینک
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی تھینک ٹینک نے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں دہشت گردی اور تشدد کے خاتمے کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرنی چاہے اور اس مسئلے کے حل کے لئے اپنے آئیڈیاز بھی دینے چاہئیں۔ ہری ٹیج فاﺅنڈیشن نامی تھینک ٹینک نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اسلامی انتہا پسندی جن کی زندگی خطے میں تصادم سے بھری پڑی ہے کی گرفت پاکستان میں مضبوط ہو رہی ہے اور پاک بھارت مذاکرات کو آگے لے جانے کا مقصد پاکستان کے مستقبل کی خوشحالی میں بہتری آئے گی۔ پاکستان اور بھارت کی مصالحت سے افغانستان میں اثر و رسوخ کے بارے مقابلے میں کمی آنے سے افغانستان میں تصادم میں بھی کمی آ سکتی ہے۔ ایک اور امریکی تھینک ٹینک دی نیو امریکا فاﺅنڈیشن کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر کسی تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں کرنا چاہتا۔ تھینک ٹینک جو کہ جدید خیالات کا حامی ہے کا کہنا ہے کہ کشمیر پر ایکشن لینے کے لئے مضبوط کیس ہے۔ ہم اس بات کی تجویزٍ دیتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر علاقائی ایجنڈے سے بالاتر ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حال ہی میں بحال ہونے والے مذاکرات کی حمایت امریکا کی علاقائی اعتماد کی بحالی کے اقدام اور تنازع کے حل کے پیش رفت کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے تاہم ہیریٹیج فاﺅنڈیشن پاکستان اور افغانستان امریکا کی انسداد دہشتگردی کوششوں اور فاٹا پر ڈرون حملوں کو جاری رکھنے اور اسلام آباد کے ساتھ تعلقات دوبارہ تعمیر کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 96357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش