0
Sunday 4 Sep 2011 16:26

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کا بحری محاصرہ قانونی ہے، اقوام متحدہ

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کا بحری محاصرہ قانونی ہے، اقوام متحدہ
نیویارک:اسلام ٹآئمز۔ گذشتہ برس 31 مئی کو سپیڈ  بوٹس اور ہیلی کاپٹرز پر سوار اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں موجود امدادی قافلے کی چھ کشتیوں میں سے سب سے بڑی کشتی ماوی مرمرا پر دھاوا بول دیا تھا اور اس کاروائی میں آٹھ ترک اور ایک ترک نژاد امریکی امدادی کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناکہ بندی کے علاقے سے بہت فاصلے پر، اسرائیلیوں کا بغیر حتمی تنبیہ کے اتنی طاقت کے ساتھ کشتیوں پر چڑھ آنا غیر ضروری اور نامناسب تھا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوریزک شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کو کئی گولیاں ماری گئیں اور ان کو بہت قریب سے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جیفری پامر کی سربراہی میں قائم چار رکنی انکوائری کمیٹی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کی بحری ناکہ بندی کو قانونی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 96406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش