0
Saturday 27 Nov 2021 21:21

زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق بل پہلے ہی دن لوک سبھا میں لانیکا فیصلہ

زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق بل پہلے ہی دن لوک سبھا میں لانیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں زراعت کے تینوں متنازع قوانین کو منسوخ کرنے کا بل پیش کرے گی۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے اور زرعی قانون کی منسوخی بل 2021 لوک سبھا کے پہلے دن کے ایجنڈے میں درج ہے۔ خیال رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 29 نومبر کو ہی ان بلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ بدھ کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق اس بل کو منظوری دی گئی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس وقت کہا تھا کہ حکومت سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتے میں ہی ترجیحی بنیادوں پر متنازع زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کرے گی۔ اس کے پیش نظر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے وہپ جاری کرتے ہوئے اپنے اپنے اراکین کو پہلے دن ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔ تینوں نئے زرعی قوانین گزشتہ سال ستمبر میں منظور کیے گئے تھے لیکن کسانوں کی کئی تنظیموں نے ان قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے گزشتہ سال 26 نومبر سے ان کے خلاف احتجاج اور دھرنا شروع کر دیا تھا۔ کسانوں کی تنظیمیں اس وقت سے ان قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 965743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش