0
Thursday 9 Dec 2021 15:54

کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 7 افراد زخمی

کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 7 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ گیس لیکج اور بے احتیاطی کے باعث کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک مکان میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ گیس لیکیج کے باعث دھماکہ پشتون آباد کےعلاقے میں ایک مکان میں ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے گیس لیکیج دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں آٹھ سال سے کم ہیں اور ان میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 967642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش