0
Monday 3 Jan 2022 13:27

بغداد، ایئرپورٹ پر قائم امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

بغداد، ایئرپورٹ پر قائم امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
اسلام ٹائمز۔ 3 جنوری 2020ء کے روز بغداد ایئرپورٹ کے سامنے ہونے والی امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں داعش کے خلاف فتح حاصل کرنے والے مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر آج بغداد ایئرپورٹ کے احاطے میں قائم امریکی فوجی اڈے "وکٹوریا بیس" کو کامیاب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی ای مجلے شفق نیوز کو ایک اعلی سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ آج علی الصبح، بغداد کے سفارتی حصے میں واقع امریکی فوجی اڈے (وکٹوریا بیس) کو 2 ڈرون حملوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا جبکہ وہاں نصب C-RAM ہوائی دفاعی سسٹم حملہ آور ڈرون طیاروں کے ساتھ الجھتا رہا۔ شفق نیوز نے بتایا کہ حملہ آور ڈرون طیاروں پر "علمیات ثار القادۃ" کی عبارت بھی تحریر تھی۔

دوسری جانب وقوعے کے کچھ گھنٹوں کے بعد فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے بھی وکٹوریا بیس کے اندر موجود ایک امریکی افسر سے نقل کرتے ہوئے لکھا کہ بغداد ایئرپورٹ ایک فوجی ہوائی اڈہ ہے جہاں متعدد امریکی اتحادی فوجی بھی تعینات ہیں جبکہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 30 منٹ پر اس فوجی اڈے کو بموں سے لیس 2 ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے دعوی کیا کہ حملہ آور ڈرون طیاروں کو ہوا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا اور اس حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 971403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش