0
Saturday 10 Sep 2011 23:18

نائن الیون کے دس سال مکمل،جماعت اسلامی امریکی سازش کیخلاف آج جنوبی پنجاب میں یوم سیاہ منائے گی

نائن الیون کے دس سال مکمل،جماعت اسلامی امریکی سازش کیخلاف آج جنوبی پنجاب میں یوم سیاہ منائے گی
ملتان:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام یہودیوں و امریکیوں کی امت مسلمہ کیخلاف 11 ستمبر کی سازش کے دس سال مکمل ہونے پر آج اتوار کو جنوبی پنجاب میں یوم سیاہ و احتجاج منایا جائیگا، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے، سیمینار اور ریلیاں نکالی جائیگی جس سے جماعت اسلامی کے رہنماء خطاب کریں گے، جماعت اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نائن الیون کا واقعہ اسلام دشمنوں نے اسلام کو بدنام ،اسلامی ممالک کو تباہ اور ان کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے رچایا تھا، بدقسمتی سے امت کے بے حس غلام حکمران بھی دشمن کی اس سازش و جرم میں برابر کے شریک ہیں، جماعت اسلامی آج یوم سیاہ منا کر قوم کو منظم و یکجا کرنے کیساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کی جدوجہد کریگی بیان میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام اور اسلامی تنظیمیں یوم سیاہ میں شرکت کرکے امت مسلمہ کی سرزمین کو دشمن سے واگزار کرانے میں کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 97829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش