0
Friday 4 Mar 2022 16:01

سانحہ پشاور، علامہ ساجد نقوی کا 3 روزہ سوگ اور اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

سانحہ پشاور، علامہ ساجد نقوی کا 3 روزہ سوگ اور اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سانحہ پشاور پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے تین دن سوگ اور اتوار کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ علامہ ساجد نقوی نے ایک مذمتی بیان میں جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امام جمعہ سمیت 50 سے زائد افراد کی شہادت سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے سانحہ پشاور کی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی غیر جانبدار انوسٹی گیشن اور مجرموں کی تشخیص کرکے قانون کے حوالے کیا جائے، مضبوط پراسیکوشن کے ذریعے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

علاوہ ازیں علامہ ساجد نقوی نے کوئٹہ میں ہونیوالی دہشتگردی کے مجرمان کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے، غم کی اس گھڑی میں ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی شناسائی کرکے قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے، انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 981952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش