0
Saturday 17 Sep 2011 13:04

فاٹا دنیا کا سب سے خطرناک علاقہ اور جہاد کا بڑا مرکز ہے، امریکہ

فاٹا دنیا کا سب سے خطرناک علاقہ اور جہاد کا بڑا مرکز ہے، امریکہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقے دنیا کے خطرناک ترین علاقے ہیں۔ فاٹا دنیا میں جہاد کا تاحال بڑا مرکز ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اظہار امریکہ کے نائب وزیر دفاع برائے انٹیلی جنس مائیکل ورکرز نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر اوباما اور پاکستانی اتھارٹی نے حال ہی میں فاٹا کو دنیا میں سب سے خطرناک جہادی علاقہ قرار دیا ہے۔
فاٹا تاحال جہاد کا مرکز ہے۔ ان علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان، حقانی نیٹ ورک اور کمانڈر نذیر گروپ تاحال موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپس القاعدہ کے طفیلی ہیں اور میزبان کی مہربانی کے بغیر وہاں قیام نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی ایشوز پر مل کر کام کررہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ ممبئی حملوں سے متعلق مشاورت کی ہے۔ اگرچہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمیشہ آسان نہیں رہے تاہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کا قریبی تعاون دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 99295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش