0
Monday 23 May 2022 21:18

عمران نیازی کی خیبرپختونخواہ میں ڈرامہ بازی فلاپ ہوگئی ہے، شہلا رضا

عمران نیازی کی خیبرپختونخواہ میں ڈرامہ بازی فلاپ ہوگئی ہے، شہلا رضا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات و صوبائی وزیر شہلا رضانے کہا ہے کہ عمران نیازی کی خیبرپختونخواہ میں ڈرامہ بازی فلاپ ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے پہلے ہی عوام ایسے جھٹکے دے رہی ہے کہ پوری پی ٹی آئی بھوکلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے 9 سالوں میں کبھی کے پی کے کی سڑکوں اور بازاروں کا دورہ نہیں کیا اور آج جب خیبرپختونخواہ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا تو وہاں عوام نے دھتکار کر نکال دیا اور سوائے پی ٹی آئی کے کارکنان کے کسی تاجر یا رہائشی نے ان سے ہاتھ ملانا تو دور مکالمہ کرنا بھی پسند نہیں کیا۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کے سلیکٹڈ ادوار میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کا استعمال کرنا اور آج انہیں کے پی کے کی عوام میں جانا زخموں پر نمک لگانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باشعور عوام جان چکی ہے کہ عمران نیازی کے پاس سوائے باتوں کے پہاڑ بنانے کے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو آج روڈ پر نکل کر اندازہ ہوگیا کہ عوام کے نزدیک ان کی حیثیت کیا ہے پاکستان کی غریب عوام ان سے کتنا تنگ اور بدعائیں دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 995716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش