0
Monday 19 Sep 2011 01:02

سیلاب زدگان کے لیے 35 کروڑ ڈالر سے زائد امداد کی ہنگامی اپیل

سیلاب زدگان کے لیے 35 کروڑ ڈالر سے زائد امداد کی ہنگامی اپیل
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ عالمی تنظیم کے پاکستان میں ایک اعلیٰ عہدے دار ٹیمو پکالا نے اتوار کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ یہ رقم متاثرین کی ابتدائی ضروریات پوری کرنے کے لیے درکار ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک ترجمان عشرت رضوی نے کہا کہ یہ رقم متاثرہ خاندانوں کو آئندہ 30 سے 45 روز تک خوراک، صاف پانی، عارضی ٹھکانوں اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ حفظان صحت کے اقدامات کے لیے استعمال کی جائے گی۔
وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ایک ماہ بعد صورت حال کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد بحالی کے کاموں کے لیے امداد کی اپیل کی جائے گی۔ امداد کا شفاف استعمال ایک اہم معاملہ ہے، اس کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر احتساب کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ شفافیت اور احتساب اس امداد کے استعمال کے اہم جزو ہوں گے۔
  متاثرہ خاندانوں تک خوراک اور دیگر سہولتوں کی فراہمی میں تاخیر کے بارے میں وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی استداد کار بڑھائی جا رہی ہے تاکہ ایسی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔
آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں اس سے قبل اتنی غیر معمولی بارشوں کی مثال نہیں ملتی اور اب تک 60 لاکھ ایکڑ رقبہ زیر آب آ چکا ہے جب کہ 20 لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔  بارشوں سے 10 لاکھ سے زائد مکان یا تو مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں یا پھر اُنھیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 99666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش