0
Thursday 29 Sep 2022 17:14

عراق میں حالات پھر خراب، صدر دھڑے کے حامیوں کا احتجاج، گرین زون پر راکٹ حملے، 133 افراد زخمی

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

عراق کے شہر بغداد میں صدر دھڑے کے حامی بدھ کی صبح دارالحکومت کے گرین زون کے سامنے جمع ہوئے، جنہوں نے شام کے وقت پارلیمانی اجلاس شروع ہونے کے موقع پر بغداد کے اس علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں انہیں سکیورٹی فورسز کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد صدر دھڑے کے حامیوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں، جن میں اب تک 133 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 4 اعلیٰ پولیس افسروں سمیت 122 پولیس اہلکار اور 11 عام شہری شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر دھڑے کے حامی منگل کی رات سے ہی بغداد کے گرین زون کے اطراف کے علاقوں میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے جبکہ سکیورٹی فورس نے التحریر اسکوائر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے تھے۔ پارلیمانی اجلاس شروع ہونے کے موقع پر بغداد کے گرین زون کے اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی فورس اور بلوہ کرنے والوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب باخبر ذرائع نے بتایا ہے اب تک کہ 4 راکٹ بغداد کے گرین زون پر گرچکے ہیں۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی فوج سے وابستہ میڈیا گروپ "سکیورٹی میڈیا سیل" نے بغداد کے گرین زون میں چار راکٹ داغے جانے کی خبر دی ہے۔ اس میڈیا گروپ نے اعلان کیا کہ ان راکٹوں کے داغے جانے کے بعد ایک افسر اور تین نان کمیشنڈ اہلکار زخمی ہوئے اور اس علاقے میں پارلیمنٹ ممبر کی ایک گاڑی اور ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک راکٹ پارلیمنٹ کے احاطے میں گرا ہے، تاہم ابھی تک کسی فریق نے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1016758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش