0
Saturday 6 Apr 2024 10:46

ملتان، تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام القدس ریلی (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرہورٹ: ثقلین نقوی

تحریک آزادی القدس پاکستان کی جانب سے ملتان میں یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کے لیے نماز جمعہ کے بعد شاہ یوسف گردیز سے گھنٹہ چوک تک مرکزی ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے اس ریلی شرکت کی، شرکاء ریلی نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او کے ڈویژنل صدر حسن رضا اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کر رہے تھے۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پچھلے چند ماہ سے اسرائیل نے بے گناہ فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے ہیں اور انسانی قوانین کو اپنے پاوں تلے روندے ہوئے ہیں۔

اسرائیل کی بمباری سے شہادتوں کی 50000 سے بھی تجاوز کرگئی ہے، جس میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے، لیکن فلسطینی عوام اور مجاہدین نے استقامت کی مثال قائم کر دی ہے، وہ اب بھی مسلسل مزاحمت کر ریے ہیں اور اسرائیل کو ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا ہے۔ ریلی میں سینیئر نائب صدر آئی ایس او پاکستان تقی حیدر، مولانا سلطان شاہ، مولانا احسان رضی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ایڈووکیٹ فضل نقوی، ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی اور صوبائی صدر عزاداری ونگ سخاوت سیال نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1127450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش