0
Saturday 20 Jun 2020 21:39

علماء و مشائخ کونسل کے زیراہتمام مختلف مکاتب فکر کے علماء کا اجلاس (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

عالمی متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے زیراہتمام پشاور میں دینی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجلاس منعقد ہوا۔ شرکائے اجلاس نے امت مسلمہ کو درپیش چینلجز اور امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کے تناظر میں متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور امت میں اختلاف کا باعث بننے والے برطانوی ٹی وی چینلز کیخلاف اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس سے علماء مشائخ کونسل کے مرکزی سرپرست علامہ محمد یونس، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری، جے یو آئی کے مولانا حسین احمد مدنی، جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حنیف اللہ، عالمی متحدہ علماء مشائخ کونسل کے صوبائی چیئرمین مولانا محمد شعب، پاکستان بچائو تحریک کے غلام حسین آفریدی، علامہ سید شبیر الحسن، علامہ عابد حسین شاکری، مولانا اقبال شاہ حیدری اور سید اظہر علی شاہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ نے اسلام اور پاکستان کیخلاف مختلف سازشیں شروع کر دی ہیں اور اس ضمن میں وہ ہمیں امداد و دیگر مد میں فنڈنگ کر رہے ہیں، لیکن ہمیں سوچنا ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے وہ ہمیں کمزور اور اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔(مزید احوال جانتے ہیں اس ویڈیو رپورٹ میں)۔
خبر کا کوڈ : 869791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش