0
Saturday 31 Oct 2020 06:20

فرانسیسی صدر کی اسلام دشمنی پر امیر جماعت اسلامی خوشاب کا ویڈیو بیان

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خوشاب کے صدر فدا الرحمان نے فرانسیسی صدر کی جانب سے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مبنی توہین آمیز خاکوں کو امت مسلمہ کیلئے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ ماہ ربیع الاول ایسے عالم میں آیا ہے کہ یورپی ملک فرانس نے بطور حکومت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے، اس سے پہلے کوئی فرد جب ایسا کرتا تھا تو غازی علم الدین شہید یا عامر چیمہ جیسا کوئی مسلمان ان کا خاتمہ کر دیتا تھا، ہمارا تو عقیدہ ہے کہ رب تعالیٰ نے ورفعنا لک ذکرک، آپؑ کی شان بلند فرما دی ہے، لیکن جبکہ آپؑ کی شان میں گستاخی ہو رہی ہے تو 56 اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر فرض ہے کہ فرانس کے وزیراعظم سے کہیں کہ وہ اس کام پر معافی مانگیں اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا اعلان کرے۔

ورنہ مسلم حکمران یورپ کیخلاف جہاد کا اعلان کریں اور اگر ایسا نہیں کرتے تو ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو بقول امام مالک کے مر جانا چاہیئے، جو امت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسل کیلئے کردار ادا نہیں کرتی، اسے جینے کا حق نہیں، ہماری ایمان کی کمزوری اپنی جگہ لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں پاکستانی حکمران اور دوسری حکومتیں کردار ادا نہیں کرتیں تو مسلمان خود میدان میں نکلیں گے اور بات کہیں سے کہیں نکل جائے گی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں خلفائے راشدین کی طرح حکمران عطا فرمائے، جنہوں نے اپنی خلافت کا پہلا کام یہی کیا کہ گستاخ نبیؑ کو ختم کیا، یورپ کا یہ اقدام برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے، یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے کوڑا پھینکتے تھے، اب خاکے بناتے ہیں، اگر آج ہم نے ردعمل نہ دیا تو ان کی گستاخی بڑھ سکتی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
 
خبر کا کوڈ : 894558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش