0
Friday 7 May 2021 20:14

مقبوضہ کشمیر میں یوم القدس ریلی کا اہتمام

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں خواتین کے ذریعے یوم القدس کا اہتمام کیا گیا۔ قصبہ نولری پٹن میں منعقد ہونے والی قدس ریلی میں کورونا وائرس کے چلتے احتیاطی تدابیر کی مکمل پاسداری کی گئی۔ قدس ریلی میں امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے بلند ہوئے ساتھ ہی خواتین نے فلسطین کی حمایت میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ یوم القدس کی اس ریلی سے محترمہ طاہرہ نجمہ نے تفصیلی خطاب کیا۔ ریلی کے حاشیے پر اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے محترمہ طاہرہ نجمہ نے کہا کہ قدس مسلمانوں کا دینی مسئلہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس کا اہتمام مسلمانوں کا ایسا فریضہ ہے, جو کسی بھی حال میں ساکت نہیں ہوسکتا ہے۔ ریلی کے دوران خواتین نے فلسطین کی آزادی کے حوالے سے متعدد ترانے بھی دہرائے۔ قدس ریلی مقامی امام بارگاہ سے نکلتے ہوئے پبلک اسکول میں اختتام پذیر ہوئی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 931310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش