0
Saturday 8 May 2021 01:14

پاکستان بھر میں آزادی بیت المقدس ریلیاں

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر میں آزادی بیت المقدس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، پاکستان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر ملی تنظیموں کی کال پر یوم القدس پوری شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ امسال کورونا وائرس کے باعث طبی تدابیر کے تحت بائیک اور کار ریلیاں نکالی گئیں۔ پاکستان کے شہر کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، گلگت بلتستان، پشاور، کشمیر، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، پارہ چنار، لاڑکانہ سمیت 200 سے زائد مقامات پر قدسیوں نے شجاع اور فلسطینی کی ثابت قدم عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بچوں، جوانوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل کے زوال کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، جو جلد صییہونی ریاست کے خاتمہ اور بیت المقدس کی آزادی پر ختم ہوگا۔ غاصب صہیونی حکومت کا مقابلہ صرف فلسطینیوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے، تمام ملی تنظیموں نے اسرائیل سے دوستی کرنے والے ممالک کو فلسطینی شہداء کا خائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر تمام مسلم ممالک متحد ہو جائیں اور فلسطین کی آزادی کو اپنا نصب العین بنالیں تو بیت المقدس کی آزادی دور نہیں ہے۔ مظلومین کی داد رسی اور عالمی استکبار امریکہ اور اسرائیل سے اظہار برات کے لئے ریلی کے آخر امریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 931376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش