0
Saturday 11 May 2024 04:13
راہبر معظم نے حسینیہ امام خمینی (رح) کے پولنگ بوتھ نمبر 110 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا

پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی پہلے مرحلے کی طرح اہمیت کا حامل ہے، راہبر انقلاب اسلامی

عوام دوسرے مرحلے میں بھی ووٹ کاسٹ کر کے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے
پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی پہلے مرحلے کی طرح اہمیت کا حامل ہے، راہبر انقلاب اسلامی
اسلام ٹائمز۔ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے دوسرے مرحلے میں راہبر انقلاب اسلامی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فرمایا کہ انتخابات ملک کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ تہران میں 12 ویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی راہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رح) کے پولنگ بوتھ نمبر 110 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا اورمیڈیا سے گفتگو میں فرمایا کہ انتخابات ملکی فیصلوں میں عوام کی شرکت کی علامت ہیں۔ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے راہبرمعظم نے فرمایا کہ انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دوسرا مرحلہ بھی پہلے مرحلے کی طرح اہمیت کا حامل ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ پہلے مرحلے میں کچھ نمائندوں کو پارلیمنٹ میں بھیجا تاہم سیٹیں اب بھی باقی ہیں۔ دوسرے مرحلے کی خالی نشستوں پر نمائندے منتخب ہوں گے۔ اگر دوسرے مرحلے میں ووٹنگ میں شرکت کم ہوجائے تو کام ادھورا رہ جائے گا اسی لئے دوسرے مرحلے کی اہمیت پہلے مرحلے سے کم نہیں ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ان شاء اللہ بڑی تعداد میں لوگ ووٹنگ میں حصہ لیں گے تاکہ پارلیمنٹ میں نشستیں مکمل ہوجائیں۔ انتخابات میں ووٹنگ کی شرح جس قدر بڑھے گي پارلیمنٹ مضبوط ہوگی اور فعالیت کا امکان بڑھ جائے گا۔واضح رہے کہ یہ انتخابات 15 صوبوں کے 22 حلقوں میں ہو رہے ہیں اور پارلیمنٹ کی بقیہ 45 نشستوں کے لیے 90 امیدوار مدمقابل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1134215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش