0
Saturday 11 May 2024 03:56
ایرانی قوم نے خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے دشمنوں کے تمام حربوں کو ناکام بنا دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل طاقت اور عسکری صلاحیت ناقابل مذاکرات ہے، سید ابراہیم رئیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل طاقت اور عسکری صلاحیت ناقابل مذاکرات ہے، سید ابراہیم رئیسی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کی میزائل طاقت اور عسکری صلاحیت کو ناقابل مذاکرات قرار دیا۔ جمعرات کے روز صدر ایران نے صوبے قم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقدس شہر قم میں عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوے یہ فرمایا ہے کہ ملک کی فوجی صلاحیتوں اور نظام اسلامی کی طاقت و توانائی کا مظہر سمجھے جانے والے عناصر کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے مذاکرات یا سمجھوتے کا امکان نہیں ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ دشمنوں نے بارہا فسادات، دہشت گردانہ حملوں، دھماکوں اور دیگر طریقوں سے ملت ایران کی ترقی کو روکنے کی کوشش کی مگر ایرانی قوم نے فولادی عزم و ارادے کے ساتھ ، خدا پر بھروسہ اور اپنے اثاثوں پر تکیہ کرتے ہوئے دشمنوں کے تمام حربوں کو ناکام بنا دیا۔

سید ابراہیم رئیسی نے صیہونی حکومت کے خلاف وعدہ صادق نامی تنبیہی کارروائی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی طاقت کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ ملک کے معاملات انقلابی عقلانیت پر تکیہ اور ملتمسانہ سفارتکاری سے پرہیز کرتے ہوئے انجام پا رہے ہیں۔ صدر رئیسی نے غاصب اور بھیڑیے نما صہیونی دشمن کے مقابلے میں غزہ کے عوام کی 7 ماہ سے جاری مزاحمت و پامردی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے لاتعداد جرائم کے باوجود اس علاقے کے عوام اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے فتحیاب ہوں گے اور شکست صہیونی دشمن کا ہی مقدر ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1134213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش