1
Tuesday 30 Nov 2021 16:35

کراچی کی انٹرنیشنل باڑہ مارکیٹ، سستی اور نایاب چیزوں کا مرکز

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

کراچی کے علاقے صدر کی انٹرنیشنل باڑہ مارکیٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ بازار میں درآمد شدہ گھریلو اشیا، الیکٹرانک سامان، جیولری، آرٹ کے نمونے، کراکری، آرائشی اشیا، فرنیچر، سفری بیگ، جوتے اور بچوں کے کھلونوں کے درجنوں اسٹالز موجود ہیں جہاں عام دنوں کے علاوہ اتوار کے روز بھی شہریوں کا غیرمعمولی رش رہتا ہے۔ تاجروں کہا کہنا ہے کہ اگر مزید سہولتیں فراہم کی جائیں تو اس بازار کو رات کے وقت بھی لگایا جاسکتا ہے، جو دیگر شہروں سے آنے والے افراد کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کے لئے بھی دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے۔ صدر کی انٹرنیشنل باڑہ مارکیٹ میں ایران، چین، فرانس اور دیگر ملکوں کی درآمدی کچن کے استعمال کی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں، جن میں فرائی پان، کٹلری کا سامان، پلیٹ، ڈشیں، گرل، برتنوں کے ریک وغیرہ شامل ہیں، قیمت کے لحاظ سے بھی یہ برتن کافی مناسب اور معیاری ہیں۔

باڑہ بازارمیں خواتین کی پرانی اور نئی جیولری کے اسٹالز بڑھ گئے ہیں، بازار میں اسٹالز پر ایران اور افغانستان کے قدیم سکوں سے تیار زیورات شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں، اس کے علاوہ عقیق، فیروزہ اور دیگر قیمتی پتھروں کے زیورات کی بھی کافی مانگ ہے۔ صدر کی باڑہ مارکیٹ سے شہر میں سیکڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے، اس بازار کے مستقل گاہکوں میں نوجوان شامل ہیں، اکثر طلبا کے گروپس لیپ ٹاپ، کمپیوٹر کی دوسری الیکٹرانک اشیا خریدتے نظر آتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 966204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش