0
Sunday 14 Apr 2024 15:50
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر کی امریکا اور اسرائیل کو وارننگ

ایران کیخلاف کسی بھی انتقامی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، جنرل حسین سلامی

ایران کیخلاف کسی بھی انتقامی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، جنرل حسین سلامی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے امریکا اور اسرائیل کو وارننگ دے دی۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی انتقامی کارروائی کا شدید ردعمل دیا جائے گا۔ حسین سلامی نے یہ بھی کہا کہ ابھی یا کبھی بھی اسرائیل نے ایرانی مفادات پر حملہ کیا تو براہ راست ایران سے حملہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کیا جبکہ اسرائیل نے امریکا اور اردن کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے درجنوں ڈرون اور میزائل لانچ کرکے اسرائیل کے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے، اس حوالے سے اسرائیلی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ایران نے 300 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل بھی فائر کیے۔

ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کرکے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا، اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا تھا، جس میں 7 افراد شہید ہوگئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھے۔ سفارتخانے پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1128586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش