0
Tuesday 16 Apr 2024 21:16

کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا آج اس میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا آج اس میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور اس میں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے، شہر کراچی جو روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا آج اس شہر کے اندر قانون کے راج کے بجائے اسٹریٹ کر منلز کا راج ہے، گزشتہ چند ماہ کے اندر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے لیکن حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی طرف سے اب تک کوئی موثر اقدام نہیں کیا گیا، بیان کی حد تک سب ٹھیک نظر آتا ہے لیکن عملی طور پر سب خراب ہے، ہم حکومت اور قانون نافز کرنے والے افراد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف کراچی بھر میں مؤثر آپریشن کیا جائے اور اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، اگر اسٹریٹ کرائم پر قابو نہیں پایا گیا تو جلد کراچی میں ہم بڑے احتجاج کے لئے روڈوں پر نکلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش