0
Sunday 7 Oct 2012 15:41

شہید علی رضا نے گولیوں کی بوچھاڑ میں جان دیکر ثابت کر دیا کہ وہ نام اور کام میں علی تھا، مولانا صادق تقوی

شہید علی رضا نے گولیوں کی بوچھاڑ میں جان دیکر ثابت کر دیا کہ وہ نام اور کام میں علی تھا، مولانا صادق تقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور شہید علی رضا تقوی کے بھائی مولانا صادق تقوی نے کہا ہے کہ شہید علی رضا نے گولیوں کی بوچھاڑ میں اپنی جان دے کر شیعت اور اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا، علی رضا کی شہادت حادثاتی نہیں بلکہ وہ آگاہ تھے کہ کیا کرنے جا رہے ہیں، اُن کی ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی ریلی میں شرکت جذبات کی وجہ سے نہیں تھی بلکہ وہ شوق شہادت دل میں رکھے ہوئے ناموس رسالت پر قربان ہو گئے، شہید علی رضا نے ثابت کر دیا کہ میں نام کا بھی علی اور کام میں بھی علی ہوں۔ آج کا یہ اجتماع شہید ناموس رسالت (ص) شہید علی رضا تقوی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ لبیک یارسول اللہ (ص) کا مطلب یعنی نظام ولایت فقیہ کا اعلان، دشمن اور استعماری قوتوں سے بیزاری کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع امریکہ کو متنبہ کرتا ہے کہ تم کس کس کو مرواو گے ہماری قوم کا ہر جوان شہید علی رضا تقوی کی سیرت پر چلتے ہوئے مرنے کیلئے تیار ہے۔

مولانا صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ شہید علی رضا تقوی اور اس کے بچے آج آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 16 ستمبر کی پرامن ریلی میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے جو گولی شہید علی رضا تقوی کے ماتھے پر لگی تھی، آج وہ گولی ہر شیعہ ماتھے پر کھانے کو تیار ہے، لیکن حرمت رسول (ص) پر کوئی آنچ نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناصر باغ کا یہ اجتماع شہید کے خون سے تجدید عہد کا اعلان کرتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ تیرے خون کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور امریکی پٹھووں کو مار بھگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں، اپنی جوانی کی قدر کرو اور میدان عمل میں رہتے ہوئے حق کا ساتھ دو۔ آج کا یہ اجتماع اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ ہم کل بھی ناموس رسالت (ص) پر جان قربان کرچکے ہیں اور آئندہ بھی اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید علی رضا تقوی ایک سچا مصطفائی اور کربلائی انسان تھا۔
خبر کا کوڈ : 201619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش