0
Saturday 27 Mar 2010 12:33

اسرائیلی مظالم،عرب لیگ عالمی عدالت انصاف جائے گا

اسرائیلی مظالم،عرب لیگ عالمی عدالت انصاف جائے گا
سرت:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق عرب رہنماؤں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف انصاف کی عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔عرب لیگ کا بائیسواں سربراہی اجلاس لیبیا کے شہر سرت میں ہو رہا ہے۔
چینی خبر رساں ایجنسی نے عرب لیگ کی قرارداد کے مسودے کے حوالے سے کہا ہے کہ عرب رہنما اسرائیل کے خلاف انصاف کی عالمی عدالت میں جانے کے ساتھ امریکی صدر اوباما پر زور دیں گے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے وعدے پورے کریں۔رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے اجلاس میں ایک عالمی اجلاس کا اعلان کیا جائے گا جس میں مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور انسانی حقوق کی اسرائیلی خلاف ورزی سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے ہو گا۔اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ فلسطین میں یونیسکو کا مشن قائم کرے جو فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم،بستیوں کی تعمیر اور دیگر خلاف ورزیوں کو مانیٹر کرے گا۔مسودے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر کسی بھی وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا سے کہا جائے گا کہ وہ اس کے خلاف ویٹو نہ کرے۔ 
جنگ نیوز کے مطابق عرب لیگ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیرات کا منصوبہ ترک کیے بغیر امن بات چیت نہیں ہوسکتی۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ تعمیرات کی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔اُدھر غزہ میں جھڑپوں میں چار فلسطینی شہید اور دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔لیبیا کے شہر سرت میں عرب لیگ سربراہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے تنظیم کے سیکریٹری جنرل عَمرو موسیٰ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مشرقی مقبوضہ المقدس میں یہودیوں کیلئے 1600 نئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ ختم کیے بغیر فلسطینیوں سے امن مذاکرات شروع نہیں ہو سکتے۔فلسطینی قیادت نے بھی کہا ہے کہ امن بات چیت کا انحصار تعمیرات روکنے پر ہے۔مگر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تعمیرات کی 42 سالہ پالیسی جاری رہے گی۔اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔اُدھر غزہ کی اسرائیل سے ملنے والی سرحد پر جھڑپوں میں چار فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔جبکہ اسرائیلی فورسز کے ایک افسر سمیت دو فوجی ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 22597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش