0
Friday 25 Jul 2014 16:58

افغانستان، طالبان نے ہزارہ قبیلے کے 15 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کردیا

افغانستان، طالبان نے ہزارہ قبیلے کے 15 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ غور میں مشکوک طالبان نے 2 گاڑیوں کو روک کر سڑک کنارے قطار میں کھڑے کرنے کے بعد، ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مرنے والوں میں 11 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، جبکہ ایک مسافر جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ صوبائی پولیس چیف کے مطابق دہشتگردوں نے مسافروں کو سڑک کنارے قطار میں کھڑا کیا اور انکے سر اور سینے میں گولیاں ماریں، جبکہ معجزانہ طور پر ایک مسافر جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب رہا۔
دوسری جانب صوبہ غور کے گورنر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ اسی طرح کے واقعات طالبان کی حامی تنظیموں کی طرف سے پاکستانی بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں بھی پیش آ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 401457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش