0
Thursday 4 Aug 2011 23:34

ایف آر کرم،مسوزئی میں آپریشن 10 عسکریت پسند ہلاک

ایف آر کرم،مسوزئی میں آپریشن 10 عسکریت پسند ہلاک
کرم ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ ایف آر (وسطی) کرم ایجنسی کے علاقے مسوزئی میں سکیورٹی فورسز نے مقامی عسکریت پسندوں کے خلاف بھاری ہتھیاروں سے کاروائی کی۔ جس میں 10 عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ آپریشن میں عسکریت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ واضح رہے ایف آر میں گزشتہ تین ہفتوں سے آپریشن جاری ہے، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ آپریشن مکمل ہو چکا ہے اور مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا چکے ہیں۔ 
دوسری جانب خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے دو گروہوں میں جھڑپ کے دوران 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپ میں بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 89380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش