0
Friday 13 Mar 2020 21:34

دودھ کا رکھوالا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دودھ کا رکھوالا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اداریہ
امریکہ نے گیارہ مارچ 2020ء کے دن 2019ء سال کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کا موضوع 2019ء میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ امریکہ نے اپنی اس سالانہ رپورٹ میں ایک بار پھر اپنے مخالفین روس، چین، ایران، شام اور شمالی کوریا کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ کی طرف سے جاری کی گئی اس متعصبانہ رویوں پر مشتمل رپورٹ میں جو معیارات اپنائے گئے ہیں، نہ وہ مستند عالمی معیارات پر پورے اترتے ہیں اور نہ ہی ان ملکوں کی مقامی دینی، ثقافتی اقدار سے ہم آہنگ ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی کسی عالمی تنظیم یا ادارے نے امریکہ کیطرف سے جاری شدہ اس رپورٹ کی تائید نہیں کی ہے۔ امریکہ اپنے آپ کو دنیا کا پولیس میں سمجھتا ہے اور اُس کو یہ غلط فہمی ہے کہ دنیا بھر کی سرپرستی اور قیادت اسکے پاس ہے لہٰذا وہ جو کچھ کہے گا سب اس پر لبیک کہیں گے۔

لیکن اب صورتحال تبدیل ہو چکی ہے اور عالمی برادری امریکہ کی ہر بات پر سرتسلیم خم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت داخلی اور خارجی دونوں حوالوں سے انسانی حقوق کی پائمالی کا مرتکب  ہو رہا ہے۔ وہ ایسے بلے میں تبدیل ہو چکا ہے جو دودھ کا رکھوالا بنا ہوا ہے۔ معروف روسی دانشور Andranik Migranyan  نے اپنے تحقیقی مقالے میں مثالیں دے کر لکھا ہے کہ امریکہ دنیا کے پیشتر ممالک سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی پائمالی کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ امریکہ میں امریکہ کے اصل باشندوں اور سیاہ فاموں نیز جیلوں میں موجود قیدیوں، امریکہ کے خلاف امریکی جرائم، امریکی شہریوں کی ذاتی زندگیوں میں مداخلت اور عوام کو فریب دینے کے لیے جھوٹے دعوے ایسی چند مثالیں ہیں۔

جن سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ امریکی معاشرے میں انسانی حقوق کی کس انداز میں پائمالی ہو رہی ہے۔ بیرونی محاذ پر بھی امریکہ انسانی حقوق کی پائمالی کے سمندر میں گردن تک ڈوبا ہوا ہے۔ ہیروشیما اور ناگاساکی کی تباہی سے لیکر گوانتانوموبے، بگرام اور ابو غریب کے عقوبت خانے چیخ چیخ کر امریکہ کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ امریکہ اپنی رپورٹوں میں مخالفین پر تو انسانی حقوق کی پائمالی کا الزام لگاتا ہے، لیکن اپنے اُن اتحادیوں کو فراموش کر دیتا ہے جو یمن کے مظلوم اور نہتے عوام پر آگ کی بارش کر رہے ہیں۔ امریکہ اُن ریاستوں کو کچھ نہیں کہتا جنہیں انسانی حقوق کے عالمی ادارے ’’بچوں کی قاتل‘‘ حکومت قرار دیتے ہیں۔ امریکہ کو اسرائیل اور سعودی عرب تو نظر نہیں آتے ہیں، لیکن اپنے سیاسی مخالفین پر نے نئے الزامات لگاتا رہتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 850143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش