0
Sunday 25 Nov 2012 21:03

راولپنڈی جلوس

  • عاشورہ کے موقع پر نکالے گئے جلوس کی تصویری جھلکیاں

    عاشورہ کے موقع پر نکالے گئے جلوس کی تصویری جھلکیاں

  • شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ جلیل نقوی جلوس میں شریک

    شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ جلیل نقوی جلوس میں شریک

اسلام ٹائمز۔راولپنڈی میں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے برآمد ہوا جو اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا فورا چوک پہنچا، جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ عاشورہ کے جلوس میں شریک ہوئے اور امام حسین علیہ السلام سے اپنی عقیدت کا والہانہ اظہار کیا۔ اس موقع پر ماتم، نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کے ذریعہ کربلا والوں کی یاد تازہ کی گئی۔ جلوس میں علم، تازیے اور شبیہ ذوالجناح بھی لائے گئے، عزاداروں نے زیارت کی اور منتیں مرادیں مانگیں۔ اس موقع پر دستہ امامیہ، جے ایس او سمیت کئی ماتمی سنگتوں نے ماتم کیا۔ جلوس میں جگہ جگہ سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ ایم ڈبلیو ایم اور دیگر ماتمی سنگتوں کی طرف سے مشترکہ طور پر نذر و نیاز کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ تقریباً 100 سے زائد بریانی کی دیگیں تیار کرکے عزاداروں اور فاقہ کشوں میں تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ جلیل نقوی علالت کے باوجود ویل چیئر پر بیٹھ کر جلوس میں شریک رہے۔
خبر کا کوڈ : 215130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش