0
Thursday 3 Jan 2013 19:27

یوم حسین(ع)

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح ملتان کی جامعہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں بھی یوم حسین (ع) شاندار طریقے سے منایا گیا۔ تقریب جامعہ کے جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف عالم دین علامہ سید ثمر عباس نقوی، شعبہ اسلامیات کے چئیرمین قاضی سعیدالرحمن، پروفیسر رانا اکرام، پروفیسر عبدالقدوس صہیب اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی نے کی، جبکہ اس کے علاوہ جامعہ زکریا کے دیگر اساتذہ کرام اور آئی ایس او پاکستان کے سابقہ و موجودہ رہنمائوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تجمل نقوی، موجودہ ڈویژنل صدر تہور عباس، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے صدر قیس عباس سمیت دیگر طلباء وطالبات نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 227677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش