اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان (مظفر گڑھ) کا تنظیمی کنونشن مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی زیرصدارت مقامی امام بارگاہ میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں ضلع بھر کے تمام یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جس کے بعد اکثریت رائے سے علامہ زکریا عباس ترابی کو آئندہ تین سال کے لئے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے حلف لیا۔