0
Thursday 23 Oct 2014 23:08
اسلام ٹائمز۔ مرکز ولایت واخوت اسلامی کریس بلتستان کے زیراہتمام عید غدیر اور مباھلہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان طرحی مصرع کا مشاعرہ ہوا۔ جس کی صدارت حجۃالاسلام شیخ غلام محمد انصاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی جناب حجۃالاسلام شیخ محمد علی توحیدی تھے ۔ اس مشاعرے میں بلتستان بھر کے ممتاز شعرائے کرام نے شرکت کی۔ اس مشاعرہ میں صدرمحفل اور مہمان خصوصی کے علاوہ استاد الشعرا پروفیسر حشمت کمال الہامی، شیخ محمد جواد جوہری، شیخ ناصر، مولانا عارف، وزیر احمد، شیخ اشرف مظہر، شیخ تقی ممتاز، سید اطہر، غلام رسول تمنا، جعفری، شیخ یعقوب، افضل روش، طالب مجروح ،کاظم اثر، موسیٰ برہان ودیگر شعراء شریک تھے۔ اس مشاعرے کا روح رواں جناب شیخ غلام محمد کراروی تھے۔