اسلام ٹائمز- جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے بحرین میں سعودی افواج کے مظالم کو فلسطین میں ڈھائے جانیوالے صہیونی مظالم سے تشبیہ دی اور کہا کہ سعودی حکمران دراصل امریکی اور اسرائیلی آلہ کار ہیں اور مسلمانوں کے خلاف اقدامات کرنے میں صہیونیوں سے بھی دو قدم آگے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے سے مولانا حسین مسعودی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ جعفر رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔