0
Friday 4 Jun 2021 16:50

سکردو، وزیر زراعت کاظم میثم کا اسوہ گرلز سکول کا دورہ

اسلام ٹائمز۔ وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسوہ گرلز سکول یولتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ سے ملاقات کی اور کلاسز کا دوہ کیا۔ اس موقع پر طالبات کے مسائل سنے اور بہتر تعلیمی معیار قائم کرنے کی کوشش پر اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔ طالبات کو محنت، لگن اور شوق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ کاظم میثم سکول کی طالبات میں گھل مل گئے، ان کی نصابی سرگرمیوں اور تدریسی نظام کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر سکول انتظامیہ کی جانب سے وزیر زراعت کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 936250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش