0
Friday 1 Jul 2022 22:54

سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ

سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایاز امیر نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلے تو نامعلوم افراد نے انہیں روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تشدد کرکے ایاز امیر سے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ایاز امیر کے کپڑے پھٹے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب سی سی پی او نے ایس پی سول لائنز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سی سی پی او  نے سینیئر صحافی پر مبینہ تشدد کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم  دیا ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے کل سیمینار میں ملکی دفاعی اداروں کے افسران پر سخت تنقید کی تھی اور عمران خان کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1002192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش