0
Thursday 4 Aug 2022 12:13

چین کی تائیوان کے گرد 6 مقامات پر فضائی اور بحری مشقیں

چین کی تائیوان کے گرد 6 مقامات پر فضائی اور بحری مشقیں
اسلام ٹائمز۔ چین نے تائیوان کے گرد 6 مقامات پر لائیو فائر سمیت فضائی اور بحری مشقیں شروع کر دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی تائیوان کے گرد فوجی مشقیں اتوار تک جاری رہیں گی۔ چینی فوج کا کہنا ہے کہ چینی فوج نے آبنائے تائیوان کے مشرقی حصے کے مخصوص علاقوں میں لائیو اسٹرائیک مشقیں کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان نے چینی فوجی مشقوں کو سمندری اور فضائی حدود کی ناکہ بندی کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا تھا کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو اس کی قیمت چکانا ہو گی۔ چین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز تائیوان کے اطراف خطرناک زون سے دور رہیں۔ چین نے تائیوان کے اردگرد 6 فضائی علاقوں کو خطرناک زونز قرار دیا ہے، 4 سے 12 اگست تک بین الاقوامی پروازیں بند کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1007548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش