0
Monday 8 Aug 2022 23:47

اطلاعات ہیں طالبان کو بھتہ نہ دینے پر ملک لیاقت کو نشانہ بنایا گیا، ایمل ولی

اطلاعات ہیں طالبان کو بھتہ نہ دینے پر ملک لیاقت کو نشانہ بنایا گیا، ایمل ولی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک لیاقت خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی خاموشی معنی خیز ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ طالبان کو بھتہ نہ دینے پر ملک لیاقت خان کو نشانہ بنایا گیا۔ ایمل ولی نے مزید کہا کہ ایم پی اے ملک لیاقت کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں لیکن اس معاملے پر صوبائی حکومت کی خاموشی عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1008223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش