0
Tuesday 16 Aug 2022 18:38

کوئٹہ، جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کا احتجاج، کلاسزاور دفاتر بند

کوئٹہ، جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کا احتجاج، کلاسزاور دفاتر بند
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر اساتذہ اور دیگر ملازمین نے ہڑتال شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ بلوچستان مالی بحران کا شکار ہے۔ جسکی وجہ سے ٹیچرز، اسٹاف اور ملازمین کو بروقت تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔ آج اساتذہ تنظیموں نے جامعہ بلوچستان کی تمام کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دفاتر کو بھی بند کر دیا۔ ٹیچرز اور ملازمین نے تدیریسی عمل کو معطل کرتے ہوئے جامعہ بلوچستان کے مرکزی گیٹ کو بند کرکے احتجاج بھی کیا۔ ملازمین نے یونیورسٹی انتظامیہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی یونیورسٹی آف بلوچستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو تنخواہیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔ انکا مطالبہ ہے کہ حکومت جامعہ بلوچستان کے گرانٹ میں اضافہ کرے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں، تمام کلاسز اور دفاتر بند رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1009492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش