0
Thursday 18 Aug 2022 22:26

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ عوام کو دھوکے میں رکھا، مولانا عبد السمیع

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ عوام کو دھوکے میں رکھا، مولانا عبد السمیع
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومت نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کو دھوکے میں رکھا ہے، عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبد السمیع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے دفتر جماعت اسلامی سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، سیلاب نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کرکے عوام کے اوپر مہنگائی کا بم گرایا ہے، جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کو آٹا کے نام پر بھوسہ کھلا رہی ہے، سبسڈی کے باوجود عوام گندم اور آٹا کے حصول کے لیے درپدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور حکومت گندم کے ریٹس بڑھانے اور ڈیلرشپ ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے جا رہی ہے، ہم ان اقدامات کی شدید ترین الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، جو حکومت عوام کو صاف شفاف گندم فراہم نہیں کر سکتی ہے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، وفاقی حکومت نے گندم میں جو کٹوتی کی ہے اسے فوری بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے جی بی کے عوام بہت متاثر ہوئے ہیں، حکومت فوری طور پر متاثرین کی داد رسی کرے اور متاثرین کی بحالی کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1009861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش