0
Saturday 24 Sep 2011 00:15

سانحہ مستونگ کیخلاف بہاولپور میں مختلف شیعہ تنظیموں کا احتجاج

سانحہ مستونگ کیخلاف بہاولپور میں مختلف شیعہ تنظیموں کا احتجاج
بہاولپور:اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر مستونگ میں ایران جانے والے 29 اہل تشیع زائرین کے قتل عام کیخلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح بہاولپور میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مردہ باد امریکہ، مردہ باد بھارت اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے مطالبات کے نعرے درج تھے، مظاہرے کے شرکاء نے بھرپور نعرہ بازی بھی کی، فرید گیٹ چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مجلس وحدت مسلمین  اظہر حسین نقوی نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے، حکومت نے حال ہی میں 113 بے گناہ شیعوں کے قتل کے مقدمات میں گرفتار پاکستان کے بڑے دہشتگرد ملک اسحاق کو سازش کے تحت عدالتوں میں ناقص پیروی کی بدولت رہا کروایا ہے، یہ دہشتگرد اپنے جلسوں میں بر ملا حق نواز جھنگوی کے مشن کی تکمیل کی بات کرتا ہے۔
اسلامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر جاوید حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مستونگ سمیت ملک بھر میں شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والے بے گناہ خواتین بچے اور مرد حضرات کے قتل عام سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملت تشیع کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے اور دہشتگرد قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
 قائم کونسل کے ڈویژنل صدر خواجہ فرید حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بخوبی جانتے ہیں کہ ملک اسحاق ملک کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے اور اس کو حکومت نے ایک معاہدے کے تحت رہا کروایا ہے، احتجاج کے موقع پر مختلف قرار دادیں پیش کی گئیں جن کی تمام شرکاء نے تائید کی اور پھر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 101006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش