0
Sunday 25 Sep 2011 01:07

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے 5 کروڑ مالیت کا امدادی سامان روانہ کر چکے ہیں، محمد حسین محنتی

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے 5 کروڑ مالیت کا امدادی سامان روانہ کر چکے ہیں، محمد حسین محنتی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی، الخدمت فاؤنڈیشن، الخدمت ویلفیئر سوسائٹی، الخدمت خواتین اور الخدمت کے تحت بارش و سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اب تک 24 ٹرکوں پرمشتمل 5 کروڑ مالیت کا امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں روانہ کر چکی ہے، سیلاب زدگان کی مکمل بحالی اور آبادکاری تک جماعت اسلامی کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص میں جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضا کاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے سیکریٹری انجینئر عبدالعزیز بھی موجود تھے۔
محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ رفاعی اور فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جب بھی ملک اور قوم پر کوئی آفت پڑی جماعت نے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکھی اور مصیبت زدہ انسانوں کی خدمت کو عین عبادت اور خدا کی خوشنودی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی رفاعی تنظیمیں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کی امداد کیلئے دن رات سرگرم عمل ہیں، الخدمت کے سینکڑوں رضاکار متاثرہ علاقوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں کشتی ایمبولینس کے ذریعے متاثرہ افراد کو طبی امداد اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کارکنوں اور رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ تمام تر تفریق اور امتیاز سے بالا تر ہو کر متاثرین کی امداد کریں۔
خبر کا کوڈ : 101221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش