0
Thursday 20 Aug 2009 14:13

فلسطین کی شہری آبادیوں میں اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں

فلسطین کی شہری آبادیوں میں اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں
مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے دوران اسرائیلی تسلط میں چلے جانے والے شہروں میں قائم سماجی تنظیم "کمیٹی برائے قومی دفاع و آزادی" نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج مقامی آبادیوں، دیہات اور شہروں میں جنگی مشقیں کر رہی ہے جس کے باعث مقامی آبادی میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج مقبوضہ شہروں طیرہ، قلنسوہ، طیبہ اور کفر قاسم میں رات کے اوقات میں جنگی مشقیں کرتی ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج کے ٹینک اور فوجی گاڑیاں کھلے عام آبادی میں داخل ہو جاتے ہیں۔ مشقوں کے دوران مختلف مقامات پر گولہ باری بھی کی جاتی ہے جس سے شہریوں کے جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی جانب سے جاری مشقیں شہریوں کے معمولات زندگی میں کھلی مداخلت ہیں۔ قابض فوج مقبوضہ فلسطین کے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی رہی ہے۔ 2006ء میں لبنان پر حملے کے دوران بھی قابض فوج نے اس علاقے میں جنگی مشقیں کیں۔ بعدازاں حزب اللہ کے حملوں سے بچنے کے لیے قابض فوج نے 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مشقوں سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے، قابض فوج کا یہ اقدام شہریوں کی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

خبر کا کوڈ : 10144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش