0
Monday 26 Sep 2022 09:10

بھارت میں سرمایہ کاری کرنیکا یہ بہترین وقت ہے، جیتندر سنگھ

بھارت میں سرمایہ کاری کرنیکا یہ بہترین وقت ہے، جیتندر سنگھ
اسلام ٹائمز۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت، ارضیاتی سائنسیز کے وزیر مملکت، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نیویارک میں بھارتی برادری کو بتایا کہ یہ بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کا بہترین وقت ہے، کیونکہ بھارت تیزی سے عالمی سرمایہ کاری کی منزل بنتا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نیویارک میں بھارتی برادری سے کہا کہ یہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے کا بہترین وقت ہے کیونکہ بھارت تیزی سے عالمی سرمایہ کاری کا ایک مقام بنتا جارہا ہے نیویارک میں کمیونٹی استقبالیہ پر معروف بھارتی برادری کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پچھلے 8 برسوں میں پالیسی اصلاحات کی بدولت کاروبار کرنے میں آسانی میں بھارت کی رینک 2014ء میں 142 سے بڑھ کر 2022ء میں 63 ہوگئی ہے، جیسا کہ عالمی بینک کی رپورٹ ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے این آر آئی (غیر مقیم بھارتیوں) اور پی آئی او (بھارتی نژاد افراد) کو آنے اور بھارت میں اسٹارٹ اپ کے بڑے بوم کی کھوج کرنے کے لئے بھی مدعو کیا، جس کی کامیابی عالمی مباحثے کا موضوع بن گئی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020ء کے بعد بھارت اب غیر ملکی یونیورسٹیوں کے لئے کھل گیا ہے اور امید ظاہر کی کہ امریکی یونیورسٹیاں ان مواقع کا فائدہ اٹھائیں گی۔ نیویارک میں ان کے لئے منعقدہ کمیونٹی استقبالیہ میںبھارتیبرادری کے اہم افراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں وزیر اعظم مودی کے ذریعہ تعمیل کی ضروریات میں کمی، سابقہ ​​ٹیکس کے خاتمے، کارپوریٹ ٹیکس کو آسان بنانے، انسولوینسی اور دیوالیہ پنسے متعلق کوڈ (آئی بی سی )، جیسی کاروبار پر مرکوز اصلاحات کی بدولت کاروبار کرنے میں آسانی میں بھارت کی رینک 2014ء میں 142 سے بڑھ کر 2022ء میں 63 ہو گئی جیسا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش